Home عالمی کرکٹ کے قوانین میں بڑی تبدیلی، آئی سی سی نے بڑا اعلان کردیا

عالمی کرکٹ کے قوانین میں بڑی تبدیلی، آئی سی سی نے بڑا اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے کرکٹ سے متعلق جاری کئے گئے نئے قوانین میں کہا گیا ہے کہ آن فیلڈ امپائر کی جانب سے سٹمپ کی اپیل ہوئی تو ٹی وی امپائر کیچ کی جانچ نہیں کرسکے گا، کیچ کے لیے الگ سے ریویو لینا ہوگا۔ اسی طرح کن کشن کا قانون بھی مزید واضح کردیا گیاہے،جس کے مطابق باؤلنگ کے دوران کن کشن کی وجہ سے معطل کھلاڑی کے متبادل کو باؤلنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے فیلڈ انجری کی تشخیص اور علاج کے لیے مقرر کردہ وقت بھی چار منٹ تک محدود کردیا ہے۔