سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع

Date:

سائفر کیس میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 اکتوبر تک توسیع دے دی گئی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی اِن کیمرہ سماعت اٹک جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا جوڈیشل ریمانڈ آج مکمل ہونے پر اٹک جیل میں سماعت ہوئی، وزارت قانون نے گزشتہ روز اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے لیے این او سی جاری کیا تھا، این او سی کی کاپی سپرٹنڈنٹ اٹک جیل کو بھی بھجوائی گئی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا بیرسٹر سلمان صفدر، عمیر نیازی، لطیف کھوسہ اور نعیم پنجوتھا بھی اٹک جیل پہنچ گئے جبکہ ایف آئی اے کی ٹیم بھی اٹک جیل پہنچ گئی، اس موقع پر اٹک جیل کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...