پنجاب کابینہ کا اجلاس پہلی بار فیصل آباد میں

Date:

وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کمشنر فیصل آباد ڈویژن کے کمیٹی روم میں منعقدہ 30 ویں اجلاس کی صدارت کی اس دوران کمشنر فیصل آباد ڈویژن نے جاری ترقیاتی منصوبوں  بارے میں بریفنگ دی ۔سی پی او فیصل آباد نے امن وامان کی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کے بارے میں بریف کیا۔پنجاب کابینہ نے شہریوں کی شکایات کے حل کے لئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئےہر محکمے میں شکایات کے ازالے کے لئے کمشنرز تعینات کرنے کی منظوری دی۔کمشنرز محکموں سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کیلئے اقدامات کریں گےاجلاس میں پنجاب بھر کی تاریخی اور قدیم عمارتوں کی بحالی اور تزئین وآرائش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔صوبائی کابینہ نے والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھانے کی منظوری دے دی جبکہ اجلاس میں ازبکستان کے شہر بخارا اور لاہورکو جڑواں شہر قرار دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔دیہات میں چوکیدار نظام کو مزید موثر بنانے اور چوکیدار کی تنخواہ میں اضافے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی  پنجاب ایگری کلچر مارکیٹ ریگولیٹری اتھارٹی سے مل کر سبزی وپھل منڈیاں قائم کرے گ پنجاب کابینہ نے روڈا اور ایگری کلچر مارکیٹ اتھارٹی کے درمیان معاہدے کی منظوری دے د کابینہ نے پنجاب موٹروہیکلزرولز 1969میں ترمیم کی  بھی منظوری دی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی وزیر خارجہ نے سپریم لیڈر کا خط روسی صدر پیوٹن کو پہنچا دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایرانی وزیر...

جنس تبدیل کروانے سے کوئی عورت نہیں بن سکتا، برطانوی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

برطانوی سپریم کورٹ نے عورت کی قانونی تعریف کے...

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

ایک طرف تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا...

پشاور ہائی کورٹ بار کا مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج بروز بدھ...