توشہ خانہ نیب تحقیقات اور 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیسز،چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست میں نیب ترمیمی آرڈیننس کی کاپی طلب

Date:

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے توشہ خانہ نیب تحقیقات اور 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیسز میں عدم حاضری پر چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت خارج کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شہباز کھوسہ، نیب کے ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ شہباز کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ احتساب عدالت نے عدم پیروی پر ضمانتیں خارج کیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے عدم حاضری پر ضمانت درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی گرفتاری کے باعث پیش نہ ہو سکے تھے۔ استدعا ہے کہ ضمانت درخواستیں بحال کی جائیں۔ دوران سماعت نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستیں قابل سماعت نہ ہونے کا اعتراض اٹھا دیا اور کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت نہیں ہیں۔ عدالت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کی کاپی طلب کرلی اور ہدایت کی کہ وزارت قانون کا مجاز افسر آئندہ منگل تک عدالت کے سامنے پیش ہو۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت منگل تک کیلئے ملتوی کردی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

کراچی ایئرپورٹ کی تصاویر سےبڑاانکشاف:ایران اسرائیل جنگ میں ایرانی طیارے پاکستان میں موجود تھے

ایران اسرائیل جنگ میں ایرانی طیارے پاکستان میں موجود...

ٹرمپ کا مودی سرکار پر ایک اوروار، 7 بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو ایک اور...

حمیرا اصغر کیس میں اہم پیش رفت، فلیٹ سے لئے گئے 6 سیمپلز کی رپورٹ سامنے آگئی

اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیش رفت سامنے...

گلیشیئر جھیلیں پھٹنےکا امکان،گلگت بلتستان میں گلوف کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں گلیشیائی جھیل پھٹنے...