۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 42 سالہ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر ساکن اسلام آباد کی نماز جنازہ میں نگران وزیراعظم ، وزیر دفاع،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ،آرمی چیف اور اعلیٰ سول و فوجی افسران، فوجیوں، شہریوں اور شہید کے لواحقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
دیگرشہداء 31سالہ نائیک خوشدل خان ساکن ضلع لکی مروت ، 27سالہ نائیک رفیق خان ساکن ڈسٹرکٹ چارسدہ اور33سالہ لانس نائیک عبدالقادر ساکن ڈسٹرکٹ مری کی نماز جنازہ بھی ان کے متعلقہ آبائی شہر وں میں آدا کردی گئی ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کے ہر قیمت پر خاتمے کے لیے پرعزم اور پرعزم ہیں۔
وادی تیراہ میں شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ اسلام آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا
Date: