اگلے انتخابات میں کنگز پارٹی کا کیا حال ہونے والا ہے؟؟؟؟

Date:

چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سفاری پارک کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ اگلے انتخابات میں کنگز پارٹی کا وہی حال ہونے والا ہے جو 2008 میں ہوا تھا .انشاءاللہ ہم سیاسی جدوجہد کے ذریعے تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم نے جھموریت کو ڈی ریل کرنے کے تمام دروازے بند کر دئے ہیں۔ ایم کیو ایم ن لیگ اتحاد سے ہمیں نقصان نہیں فائدہ ہوگا۔جس طرح بلدیاتی الیکشن میں عوام نے ہمیں جتوایا ہے ایسے ہی عام انتخابات میں جتوائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عام افغانوں کے بجائے حکومت دہشت گردوں اور تحریک طالبان کے خلاف کاروائی کرے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم کسی ادارے کا نام لے کر شہرت حاصل کرنے کے قائل نہیں ہیں ۔سیاسی میدان میں سیاسی اصولوں کے مطابق لڑتے ہیں.بلاول بھٹو نے کہا کہ شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کے لئے ہم نے بہت محنت کی۔ کیونکہ یہ وقت کی ضرورت بھی تھی۔انہوں نے استحکام پاکستان پارٹی کے حوالے سے کہا کہ جو لوگ اپنی پارٹیوں سے بے وفائی کرتے وہ آئندہ الیکشن میں پریشانی اٹھائیں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امیشا پٹیل کی ایک تصویر نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے حال ہی میں...

ایرانی وزیر خارجہ نے سپریم لیڈر کا خط روسی صدر پیوٹن کو پہنچا دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایرانی وزیر...

جنس تبدیل کروانے سے کوئی عورت نہیں بن سکتا، برطانوی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

برطانوی سپریم کورٹ نے عورت کی قانونی تعریف کے...

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

ایک طرف تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا...