کپتان سے جیل میں بڑے ملک کےنمائندے کی ملاقات، رہائی کی گھڑی آن پہنچی؟

Date:

پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ نے عدالت پیشی کے دوران گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے امریکی عہدیداران، یورپی یونین کے نمائندوں اور آئی ایم ایف کے وفد نے ملاقات کی ہے،اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت عامر میر نے کہا ہے کہ عمران خان سے امریکی عہدیداروں کی ملاقات کے دعوے جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں کسی قیدی سے امریکی عہدیداروں نے ملاقات نہیں کی ہے جیل میں کسی بھی قیدی سے ملاقات کیلئئےوزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور صوبائی وزارت داخلہ کی اجازت ضروری ہوتی ہےلیکن نہ تو کسی غیر ملکی سفیر کی جانب سے عران خان سے ملاقات کی درخواست کی گئی ہے اور نہ ہی ایسی کوئی ملاقات ہوئی ہے انھوں نے کہا کہ پرویز الہیٰ کو جھوٹی کہانیاں گھڑنے سے اجتناب کرنا چاہئے، اس سے پہلے جیل سپرنٹنڈنٹ اور محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان نے بھی ایسی کسی ملاقات کی تردید کی تھی اور بتایا تھا کہ عمران خان سے کسی بھی غیر ملکی کی ملاقات نہیں ہوئی ہے،بلکہ چیئرمین پی ٹی آئی سے صرف انکے اہل خانہ اور وکلا نے ملاقات کی ہے

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی وزیر خارجہ نے سپریم لیڈر کا خط روسی صدر پیوٹن کو پہنچا دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایرانی وزیر...

جنس تبدیل کروانے سے کوئی عورت نہیں بن سکتا، برطانوی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

برطانوی سپریم کورٹ نے عورت کی قانونی تعریف کے...

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

ایک طرف تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا...

پشاور ہائی کورٹ بار کا مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج بروز بدھ...