استحکام پارٹی کے مرکزی رہنما اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما ڈاکٹر مراد راس نے اپنی سابق پارٹی پر ہی تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا لیکن نہ تو کسی کو گھر ملا نہ نوکری، اگرکسی کوایک فیصد نوکری یاکسی کو گھر ملا ہو تو بتا دیں،لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوےانھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بد عنوانی کم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن ان کے ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں کرپشن میں بے تحاشہ اضافہ ہوا، انھوں نے کہا کہ عام انتخابات میں ہم اپنے منشور پر الگ حیثیت سے الیکشن لڑیں گے اس حوالے ہم نے اب تک کسی سے رابطہ نہیں کیا ہے، انھوں نے کہا کہ آج وکلا کا گروپ اور نوجوانوں کے نمائندوں نے پارٹی میں شمولیت کی ہے