پی سی بی میں کس کس کو نئی ذمہ داریاں ملیں گی ؟؟؟

Date:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان یونس خان اور سابق آل راؤنڈر سعید اجمل کوٹیم میں اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق سعید اجمل کو پاکستان سینئر ٹیم کے ساتھ بطور سپن باؤلنگ کوچ مقرر کیا جا سکتا ہے جبکہ یونس خان جونیئر ٹیم سمیت مختلف ایج گروپس کے ٹیموں کی ڈیولپمنٹ کی ذمہ داری نبھائیں گے،ذرائع کے مطابق یونس خان اور سعید اجمل نے ان عہدوں کیلئے مشروط طور پر آمادگی ظاہر کی ہے، جس کے بعد اب بی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کسی بھی وقت ان کی تقرری عمل میں لا سکتے ہیں ، دونوں سابق کھلاڑیوں نے پی سی بی کے ساتھ کام کرنے پر آمادگی دکھائی ہے لیکن ذرائع کے مطابق ان کامطالبہ ہے کہ غیر ملکی کوچز کی طرح ان کے پاس بھی مکمل اتھارٹی ہوجبکہ بہترین معاوضہ اور لمبے عرصے کیلئے کنٹریکٹ دیا جائے ، اس سے پہلے بھی سابق کرکٹر یونس خان ٹیم کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ کام کر چکے ہیں

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بابر اوع رضوان آؤٹ، تین ملکی ٹی 20سیریزاورایشیا کپ کیلئے ٹیم کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں ہونے والی تین ملکی ٹی...

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرولیم مصنوعات...

خیبرپختونخوا،جی بی،اےجےکےمیں تباہ کن بارشیں،سیلاب،250 سےزائد افراد جاں بحق

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی...

الاسکا میں ٹرمپ،پیوٹن طویل ملاقات،یوکرین جنگ پرکوئی پیش رفت نہ ہوسکی

جمعہ کے روز الاسکا کے جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن میں...