پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے شہرمیں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کشنر پشاور کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق شہرمیں دفعہ ایک سو چوالیس سات دنوں کیلئے کیا گیا ہے جس کے تحت ضلعی انتظامیہ کی پیشگی اجازت کے بغیر شہر میں جلسے جلوس، مظاہروں اور پانچ یا اس سے زائد افراد کے اکھٹے ہونے پر پابندی ہوگی، شہر بھر میں اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے، جبکہ کالی شیشے والی گاڑیوں کے شہرمیں داخلے سمیت ہوائی فائرنگ پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا امکان ہے