چین نے دنیا کے چھ ممالک کیلئے ویزے کی شرط ختم کردی ہے اور ان ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزے کے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دی ہے، چینی خبر ایجنسی کے مطابق چینی حکام نے چھ ممالک کے شہریوں کو عارضی طور پر ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک میں سیاحت کو فروغ مل سکے، چینی وزارت خارجہ کےمطابق رواں سال یکم دسمبر سے آئیندہ سال 30 نومبر تک جرمنی،فرانس، اٹلی، نیدر لینڈز اور ملائیشیا کے ، شہریوں کو بغیر ویزہ انٹری کی سہولت حاصل ہوگی ، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ان ممالک کےری شہری کاروباری سرگرمیوں سیاحت اور رشتہ داروں سے ملاقات کیلئےے چین یں بغیر ویزہ داخل ہوسکتے ہیں اور اس دوران 15 روز تک قیام بھی کر سکتے ہیں