ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اشتہاری ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر کے لاہور ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا،گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔گرفتار ملزمان میں حامد علی اور محمد اعظم شامل ہیں۔ ملزمان لاہور پولیس کو مطلوب تھے۔گرفتار ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے،بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔
ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی ۔
ایف آئی اے انٹرپول کی کارروائی ،دبئی سے دو ملزمان گرفتار لاہور منتقل
Date: