سپہ سالاری کاایک سال مکمل،جنرل عاصم منیر کتنا کامیاب؟

Date:

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو پاک فوج کی قیادت سنبھالے ایک سال مکمل ہوگیا،اس ایک سال کے  دوران ملک کو عدم استکام معاشی مسائل اور امن و امان کے مسائل سے نکال کرترقی کے راستے پرڈال دیا ایک سال قبل آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھالی تو اسوقت پاکستان کو جہاں ایک طرف سنگین معاشی اور سیکیورٹی مسائل کا سامنا تھا تو دوسری طرف ملک میں سیاسی عدم استحکام کا چیلنج درپیش تھا، گزشتہ حکومت کے پالیسیوں کے باعث ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا تو دوسری طرف دہشتگردی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا تھا،ملک کو درپیش مسائل اور چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے آرمی چیف نے۔کمان سنبھالنے کے بعد ایک سال کی قلیل مدت میں حکومت کے شانہ بشانہ ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کےلئے کام شروع کیااور اپنے فہم و فراست سے ثابت کیا کہ قلیل عرصے میں بھی صاف نیت اور ہمت و جرات سےاہداف کا حصول یقینی بنایا جا سکتا ہے جنرل عاصم منیرنے ایک سال کے دوران دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے کارروائیاں تیز کیں تو دوسری طرف پاک فوج میں احتساب کے عمل کو مثال بنا کر ثابت کیا کہ کوئی قانون اور آئین سے بالاتر نہیں،ایک طرف مافیاز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تو دوسری طرف غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد بشمول افغان پناگزینوں کی واپسی کا عمل شروع کرایا،سول حکومت کے ساتھ ملکر زرعی سیکٹر جدت کےلئے منصوبہ شروع کیا تو بہن الاقوامی سرحد پر اسمگلنگ کے خاتمے کےلئے ٹھوس اقدامات کئے،اہک سال کے دوران دوست ممالک سے بہترین سفارتی تعلقات کےلئے حکومت سے ملکر حکمت عملی اپنائی تو بیرونی سرمایہ کاری پاکستان لانے کےلئے بھی مختلف دوست ممالک سے رابطے کئے
آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور نگران حکومت کے مشترکہ اقدامات کے نتائج سامنے آئے تو ڈالر کی اڑان رک گئی اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 308 سے کم ہوکر 286 روپے پر آگئی،پاکستان سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 59000 پوائنٹس سے تجاوز کر گئی،چینی کی قیمت 230 روپے سے کم ہوکر 140 روپے فی کلو کی سطح پر آئی تو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی 30 روپے فی لٹر کمی آئی،کسان کو کھاد ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوئی تو ملک میں گندم کی مصنوعی بحران بھی ختم ہوا،آرمی چیف کی کمان کے ایک سال کے دوران سیاسی جلسوں اور نعروں کی بجائے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈال دیا گیا اور قلیل مدت میں اہداف کا حصول یقینی بنا کر دکھایا گیا

1 COMMENT

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...