نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑکا ابوظہبی میں شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ

Date:

 نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے آج ابوظہبی میں شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ کیا، وزیر اعظم نے مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا مرحوم شیخ زاید کی وڑنری قیادت نے دنیا کی مختلف اقوام کے درمیان رواداری اور پرامن بقائے باہمی کے کلچر کو تقویت بخشی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم شیخ زاید کے پاکستان کی قیادت اور عوام کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات تھے۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ شیخ زاید مسجد کا عظیم پیغام بقائے باہمی، رواداری اور دیگر ثقافتوں کے لیے کشادہ دلی کے تصورات کو اجاگر کرتا ہے، یہ پیغام متحدہ عرب امارات کے بانی کی شاندار میراث سے متاثر ہے۔ وزیر اعظم کو اسلامی ثقافت کے حقیقی جوہر کو اجاگر کرنے میں مسجد کے اہم کردار کے بارے بتایا گیا۔ شیخ زید گرینڈ مسجد جدید اسلامی فن تعمیر کا ایک شاہکار نمونہ ہے جس میں

40000 سے زائد نمازیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ شیخ زید مسجد متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی اور دنیا کی تیسری بڑی مسجد ہے۔مسجد کے دورے کے دوران نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمزی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

کابل: افغان طالبان حکومت میں سنگین اندرونی اختلافات بے نقاب

افغان طالبان حکومت میں شدید اندرونی اختلافات سامنے آ...

ایرومیک‘ نے بغیر سیلرز کے چلنے والے جدید بحری ڈرونز سی اسٹرائیک متعارف کروا دیے

متحدہ عرب امارات میں جاری دفاعی نمائش ’یومیکس 2026...

انڈونیشیا نے دو مزید آرروہیڈ 140 فریگیٹس کے حصول کے لیے معاہدہ کرلیا

انڈونیشیا نے برطانیہ کے ڈیزائن کردہ آرروہیڈ 140 فریگیٹس...

چین کے پہلے اسپیس واک سوٹ کی زمین پر واپسی، سائنسی تحقیق کا آغاز

چینی انجینئرز پیر کے روز تیانگونگ خلائی اسٹیشن سے...