نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا سپر 8 مرحلہ جمعہ کے روز سےکراچی کےنیشنل بینک اسٹیڈیم، یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس اور این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں بیک وقت شروع ہو گیا ہے۔یہ مرحلہ آٹھ دسمبر تک جاری رہے گا۔اٹھارہ ٹیموں کے ساتھ شروع ہونے والے اس ایونٹ میں آٹھ ٹیموں نے سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔ان ٹیموں کے میچز راؤنڈ رابن لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔جس کے تحت ہر ٹیم سات میچ کھیلے گی۔آٹھ میں سے چار ٹیمیں سیمی فائنلز میں جگہ بنائیں گی جو 9 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 10 دسمبر کو ہوگا یہ تینوں میچ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہونگے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان تمام میچوں میں شائقین کیلئے داخلہ مفت رکھا ہے۔سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنانے والی ٹیموں میں گروپ اے سے لاہور وائٹس اور پشاور، گروپ بی سے لاہور بلوز اور کراچی وائٹس، گروپ سی سے راولپنڈی اور ایبٹ آباد اور گروپ ڈی سے سیالکوٹ اور فاٹا شامل ہیں
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا سپر 8 مرحلہ شروع ہو گیا
Date:
Hope fo pak cricket.