پاکستان تحریک انصاف کے بانی راہنما اکبر ایس بابر کی 13 سال بعد پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں اکبر بابر نے الیکشن کمیشن سے انٹرا پارٹی الیکشن میں آبزرور تعینات کرنے کا مطالبہ کردیا۔ان کا کہنا تھاالیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کو دیکھے الیکشن کمیشن دیکھے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن میں کتنی حقیقت ہے اور کتنا فسانہ ہے،انھوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے نام پر کاغذی کارروائی اور الیکشن کمیشن کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے ،ووٹرز ،عوام اور الیکشن کمیشن کو دھوکہ دیا جارہا ہے ، سلیکشن کے اس عمل کو قانونی فورم پر چیلنج کرسکتے ہیں،تاریخ کے پہلے الیکشن ہیں جن میں ووٹرز ہی کوئی نہیں ہیں
ووٹرز اور ووٹنگ کے بغیر کیسے الیکشن ہوتے ہیں؟ انھوں نے کہا ہمارے ساتھی انٹراپارٹی میں حصہ لینا اور کردار ادا کرنا چاہتے ہیں ،کاغذات نامزدگی ، ووٹرز لسٹ لینے ، الیکشن کا طریقہ کر پوچھنے آئے تھے لیکن یہاں کوئی نہیں ،جمہوریت اور لیول پلئینگ فیلڈ کی بات کرنے والی جماعت اپنے ورکروں پر بھروسہ کرنے کو تیار نہیں،انٹرا پارٹی الیکشن آج کا معاملہ نہیں، ڈیڑھ سال سے چل رہا ہے،الیکشن کمیشن نے کورونا کے دوران پی ٹی آئی کو الیکشن کرانے کے لئے ایک سال کی رعایت دی تھی ، انھوں نے کہا شفاف الیکشن ہی جمہوریت کی بنیاد ہیں، یہ طرز عمل ثبوت ہے کہ یہ لوگ جمہوریت اورمیرٹ پر یقین نہیں رکھتے ،یہی پاکستان کی سیاست کا المیہ ہے کہ سیاسی جماعتیں ادارہ نہیں بن پائیں ،صرف پی ٹی آئی نہیں ہر سیاسی جماعت شفاف انٹراپارٹی الیکشن کی ضرورت ہے، اکبر بابر نے کہا پی ٹی آئی بنائی ہی اس لئے تھی کہ جماعت اور ملک میں جمہوریت آئے کوئی تاحیات چئیرمین نہ ہو ،نیلسن مینڈیلا سے بڑا ووٹ بینک کسی کا نہیں تھا ،نیلسن مینڈیلا نے جمہوریت کا راستہ اختیار کیا ، نیلسن مینڈیلا صرف ایک بار صد ر اور ایک بار جماعت کے سربراہ رہے ،ہمیں پی ٹی آئی بہت عزیز ہے، ادارہ بنانا چاہتے ہیں ، پی ٹی آئی کو نیشن بلڈنگ کا ادارہ بنانا چاہتے ہیں ، منفی سیاست نے ملک ، عوام اور پی ٹی آئی کو نقصان پہنچایا، پی ٹی آئی کی سیاست نے ملکی معیشت، سالمیت کو داﺅ پر لگایا ، اکبر بابر نے کہا کہ لیڈرز ورکر کے سامنے تب جوابدہ ہوں گے جب ان کے ووٹ سے لیڈرشپ منتخب ہوگی ، جسٹس (ر) وجیہہ نے پارٹی الیکشن میں دھاندلی پر رپورٹ دی تھی ، جسٹس (ر) وجیہہ کی رپورٹ پر عمل کرنے کے بجائے جسٹس وجیہہ کو ہی نکال دیاگیا،پی ٹی آئی کے بانی راہنما آخری دم تک پی ٹی آئی میں تبدیلی کی جدوجہد جاری رکھیں گے
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات ڈھونگ ہیں آبزرور تعینات کئئ جائیں ، اکبر ایس بابر کا مطالبہ
Date: