پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردای نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ووٹ کو عزت دینے کے اپنےبیانئے پر قائم رہیں اس کی بے عزتی نہیں کریں، کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کرکام کرنا چاہئے، اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں کو عوامی مسائل کا پتہ نہیں ہے،انھوں نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ تمام سیاسی جماعتوں کیلئے کر رہے ہیں جو بھی حالات ہوں پیپلزپارٹی ہر پچ پر کھیلنےجانتی ہے۔انھوں نے کہا کہ ملک میں سیاست زاتی دشمنی تک پہنچ چکی ہے جو کہ عوام اور ملک دونوں کیلئے بہتر نہیں ہے، انھوں نےکہا کہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کامیاب ہوگی اور بلوچستان میں بھی ہماری حکومت ہوگی، بلوچستان کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئےانھوں نےکہا کہ بلوچستان سےجو ناانصافی ہوئی ہےسابق صدرآصف علی زرداری نےاس پرمعافی بھی مانگ لی ہے،انھوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل سی پی اور گوادر پورٹ سے جڑا ہوا ہےصوبوں کی ترقی میں بھی سی پیک کا اہم کردار ہے
میاں صاحب ووٹ کوعزت دیں، بلاول بھٹو کا مطالبہ
Date: