ایران کی نیول فورسز نے ایک بغیر پالٹ آبدوز کی نقاب کشائی کی ہے،ایرانی فورسز کے ترجمان کے مطابق بروز ہفتہ ایرانی آرمی کے نیول فورسز نے ایک بغیر پائلٹ آبدوز کی نقاب کشائی کی جو ہر قسم کی سمندری بارودی سرنگوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے یہ نقاب کشائی نیول ڈیفنس اچیومنٹ نمائش کے دوران کی گئی،یہ نئی آبدوز ہر قسم کی لنگر انداز اور چھپی ہوئی بارودی سرنگوں کی شناخت اوران کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ہر قسم کی بارودی سرنگوں کو تباہ کرنے کے لیےہرقسم کے پےلوڈ لےجانے کی صلاحیت اس نئی آبدوز کی ایک اور خصوصیت ہے۔یہ آبدوز 200 میٹر کی گہرائی تک چلنے اور 24 گھنٹے مسلسل حرکت کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔