سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد بھارت سے پاکستان آکرخیبر پختونخوا کے علاقے اپردیر نوجوان سے شادی کرنے والی بھارتی خاتون انجو اپنے ملک واپس پہنچ تو گئی ہیں لیکن وہاں ان پر بڑی مصیبت آن پڑی ہے،گوالیار میں واقع انجو کے گاؤں والوں نے ان پر گاؤں میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ انجو نے ان کا سر شرم سے جھکا دیا ہے اس لئے اب ان کیلئے گاؤں کے راستے بند ہیں، اس سے پہلے بھارتی خاتون انجو نے جولائی میں پاکستان پہنچ کر نصر اللہ نامی نوجوان سے شادی کی تھی جس کے بعد ان کا اسلامی نام فاطمہ رکھا گیا تھا، ادھربھارت میں انجو کے والد نے بیٹی کی واپسی سے متعلق میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کیلئے اسی دن مرگئی تھیں جب وہ یہاں سے جہاز میں بیٹھ کر نئی دلی پہنچی تھیں، انجو انتیس نومبر کو واہگہ سرحد کے ذریعے بھارت پہنچی تھیں جہاں سے وہ بذریعہ جہا نئی دلی پہنچیں تھین،اس سے پہلےانجو کی شادی اروند نامی نوجوان سے ہوئی تھی جس سے ان کے دو بچے بھی ہیں