بہاولپور میں مسافر بسوں کے مابین مقابلہ بازی کے نتیجے میں نجی میڈیکل کالج کی خاتون پرنسپل جاں بحق ہوگئیں۔پولیس کے مطابق نجی میڈیکل کالج کے شعبہ فیزیو تھراپی کی خاتون پرنسپل اپنی ننھی بیٹیوں کیساتھ سکوٹی پرہوکر گھر جارہی تھی کہ حسینی چوک کے قریب بہاولنگر جانے والی تیز رفتار مسافر بس کی زد میں آگئیں، جس کے نتیجے میں خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ انکی دونوں زخمی بیٹیوں کو بھاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم بس کو مقامی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔پولیس کے مطابق حادثہ بسوں کے مابین مقابلہ بازی اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔۔
بہاولپور میں تیز رفتاری ایک اور قیمتی جان لے گئی
Date: