وزارت خزانہ نے سال دوہزار تئیس کیلئے معاشی سرگرمیوں کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور معاشی اشاریے اور سٹاک ایکسچینج مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں،ادھرڈالر کےمقابلے میں روپیہ بھی مستحکم ہورہا ہے،ملک میں صنعتی سرگرمیاں بھی تیزی آگئی ہے، معاشی رپورٹ کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران ملک میں ٹریکٹرز کی پیداوار اور فروخت مییں پچپن عشاریہ ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے اکتوبر کے مہینے میں یوریا کھاد کی پیدوار میں چھ عشاریہ آٹھ فیصد اضافہ ہوا،رپورٹ کے مطابق مالی سال دوہزار تئیس کی پہلی سہ ماہی کے دوران خسارہ جی ڈی پی کا صفر عشاریہ نو فیصد کم ہوا ہے