کراچی کے علاقے عائشہ منزل کے قریب فرنیچر کی مارکیٹ میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ سے جھلس کا تین افراد جاں بحق ہوگئے اور دکانداروں کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑا، ریسکیو حکام کے مطابق آگ گیس سیلنڈر لیک ہونے کے باعث لگی ،شہر بھر سے آٹھ فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل کی مدد سے آگ پر قابوپالیا گیا،ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق دکانوں کے اوپر فلیٹس بنے ہوئے ہیں، جہاں سے امدادی ٹیموں نے لوگوں کو نکالا۔