مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ بلاول بھٹو کو پتہ ہے ٹک ٹاک اور گیٹ نمبر چار کی سیاست کون کرتا رہاان کی جماعت کسی کے ساتھ بھی الیکشن الائنس نہیں کر رہی سیٹ ایڈجسٹمنٹ ضرورکریں گے،ماڈل ٹائون لاہور میں ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد رانا ثناءاللہ نے میڈیا کو بتایا کہ مظفر گڑھ ، لیہ ، کوٹ ادو سے امیدواروں کے اختلافات ختم کرنے کے لیے سب کمیٹی بنا دی ہے جلد معاملات حل کر لیں گے ۔ان کاکہنا تھاکہ چودہ پندرہ دسمبر تک ٹکٹیں فائنل کر لیں گے ہمارے پاس امیدواروں کے نام فائنل ہوگئے ہیں امیدواروں کا حتمی اعلان الیکشن شیڈول کے بعد کیا جائے گا۔انھوں نے کہا اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اس کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے تو عدالتوں سے رجوع کریں۔رانا ثناءاللہ نے دعوی کیا کہ مسلم لیگ ن اکثریت حاصل کرنے جا رہی ہے پنجاب سے سو سے زائد سیٹیں جیتیں گے
بلاول کو پتہ ہے ٹک ٹاک اور گیٹ نمبر چار کی سیاست کون کرتا رہا
Date: