پشاور میں اندھے قتل کا ڈراپ سین بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا

Date:

پشاور پولیس نے علاقہ غریب آباد میں شہری سعید اللہ کے اندھا قتل کا سراغ لگا کر ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں مقتول سعید اللہ کی اپنی بیوی آشنا سمیت ملوث نکلی،مقتول کی بیوی نے پولیس ٹیم کوغلط بیان دیتے ہوئے واقعہ کو طبی موت قرار دیا تھا، پولیس کی جانب سے نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کیساتھ ساتھ اصل حقائق جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی،جدید سائنسی خطوط پر جامع تفتیش کے دوران مقتول کی بیوی کا موبائل ڈیٹا حاصل کرنے سمیت دیگر مشتبہ گھر والوں اور تعلق داروں کو بھی شامل تفتیش کیا گیا،مقتول کی بیوی کے متضادات بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جس نے پولیس ٹیم کے سامنے اصل حقائق سے پردہ چاک کرتے ہوئے اپنے آشنا اسد اللہ کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کے تحت اپنے شوہر سعید اللہ کو بے دردی کیساتھ بجلی کےشارٹس لگا کر اور تشدد کے ذریعے قتل کرنے کا اعتراف کرلیا، پولیس نے فوری طور پر ملزمہ کے آشنا اسداللہ کو بھی گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پشاور ہائی کورٹ بار کا مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج بروز بدھ...

صبح سویرے پاکستان افغانستان زلزلے سے لرز اٹھے، شدت5. 6ریکارڈ

یورپین میڈیٹرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق ہندوکش ریجن افغانستان...

پاکستان سولر پینلز درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

برطانوی توانائی تھنک ٹینک "ایمبر" کی رپورٹ کے مطابق...