میاں صاحب بس آپ چوتھی بار منتخب ہوکر دکھائیں

Date:

 چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زردای نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو چیلنج کیا ہے کہ وہ تین بار تو سلیکٹ ہو چکے ہیں چوتھی بار الیکٹ ہوکر دکھائیں، خیبر پختونخوا میں سوات کےعلاقے تیمرگرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کہ دو جماعتوں کا ارادہ ہے کہ وہ الیکشن جیت کر سیاسی انتقام لیں، جوشخص تین بار وزیرِ اعظم بن کر فیل ہوچکا ہے وہ چوتھی بارکیا تیرمارے گا،میاں صاحب پہلے بھی ان لوگوں سے لڑے تھے جن کے سہارے وہ اقتدار میں آئے تھے لڑائی کی وجہ سے ہی وہ دس سال تک باہر آرام کرتے رہے، میاں صاحب اب بھی انہی سے ہی مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ ون کو دو تہائی اکثریت دلا دیں ، بلاول بھٹو زرداری نے کہا مجھے معلوم ہے میاں صاحب چوتھی بار بھی اقتدار میں آکر انہی سے پنگا لیں گے، انھوں نے کہا ملک کے معاشی صورتحال ایسی نہیں کہ ہم انتقام کی سیاست کریں یا پھر کسی کھلاڑی کو افورڈ کر سکیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے

 پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ابھرتی ہوئی بیٹر شوال...

خبردار آپ کا موبائل ڈیٹا محفوظ نہیں،ہیکر اینڈرائیڈ ڈوائسز سے حساس ڈیٹا صرف 30سیکنڈ میںچرا سکتے ہیں

ماہرینِ سائبر سیکیورٹی نے خبردار کیا ہے کہ اینڈرائیڈ...

اے آئی کمپنیوں اور چِپ ساز اداروں کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدے، اے ایس ایم ایل کے منافع میں اضافہ متوقع

ایمسٹرڈیم (رائٹرز)  مصنوعی ذہانت (AI) کمپنیوں اور کمپیوٹر چِپ...

ملک میں سیلاب کی تباہ کاریاں، ریلوے کو 6 ارب 78 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان

ملک کے مختلف علاقوں میں حالیہ سیلابی صورتحال نے...