کسٹم حکام اور سکیورٹی فورسز نے طورخم بارڈر پر مشترکہ کارروائی کی ہے اس دوران افغانستان سے پاکستان آنیوالی گاڑی سے جدید قسم کے امریکی ہتھیار برآمد کئے گئے اورافغان ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔کسٹم حکام کے مطابق برآمد کئے گئے اسلحہ میں جدید امریکی ساختہ ایم فور، کلاشنکوف، میگرینز ، اور مختلف نوعیت کی ہزاروں گولیاں شامل ہیں کسٹم زرائع کے مطابق برآمد اسلحہ میں امریکی رائفل ،گرنیڈز ،نائٹ ویژن سائیٹس اور لیز بیم بھی شامل ہیں