بانی پی ٹی آئی کی پالیسیوں سے ہی ملک دہشت گردی کا شکار بنا، بلاول بھٹو

Date:

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک دہشت گردی کی دلدل میں پھنس گیا ماضی میں دہشت گردوں کو جیلوں سے نکالا گیا، جس کی وجہ سے آج پاکستان کے شہریوں اور افواج کو قربانیاں دینی پڑ رہی ہیں، اسلام آباد میں وزارت داخلہ  میں شہدا وال کے دورے کے بعد نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ  شہداء کی قربانیوں سے پاکستان میں امن قائم ہوا،پی ٹی آئی دور میں پارلیمان اور عوام سے پوچھے بغیر فیصلہ لیا گیا اور دہشتگردوں کو انگیج کیا گیا۔ ان دہشتگردوں کو پھر پاکستان پرمسلط کردیا گیا۔انھوں نے کہاآج جگہ جگہ ایک بار پھر دہشتگردی نظر آرہی ہے، ہماری فوج اور پولیس دہشت گردی کے نشانے پر ہیں،پاکستان کے عوام بھی ان پالیسیوں کے نتائج بھگت رہےہیں،ایک بار پھر دہشتگردی کو شکست دینے کےلیے عوام اور پولیس و فوج کو قربانی دینا ہوگی، بلاول بھٹوزرداری نےاپنے اس دورے کے دوران اپنی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو کی تصویر بھی شہداء وال پر اپنے ہاتھوں سے نصب کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امیشا پٹیل کی ایک تصویر نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی

بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے حال ہی میں...

ایرانی وزیر خارجہ نے سپریم لیڈر کا خط روسی صدر پیوٹن کو پہنچا دیا

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، ایرانی وزیر...

جنس تبدیل کروانے سے کوئی عورت نہیں بن سکتا، برطانوی سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

برطانوی سپریم کورٹ نے عورت کی قانونی تعریف کے...

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

ایک طرف تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کا...