پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ ان دنوں تنازعات کا شکار ہیں، حال ہی میں عمرے کی ادائیگی کے بعد اب ریڈ سی فلم فیسٹول میں شرکت کیلئے منتخب کئے گئے اپنے لباس کی وجہ سے بھی تنقید کا شکار ہیں، فریال مخدوم نے سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہونے والے ریڈ سی فلم فیسٹول میں بولڈ لباس پہنچ کر شرکت کی تھی، تقریب میں ان کے شوہر اور نامور باکسر عامر خان بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ شریک ہوئے تھے،فریال مخدون نے اس دوران سلور ریشمی گاؤن پہنا تھالیکن اس کا نامناسب اسٹال سوشل میڈیاصارفین کو کسی طور نہیں بھایا، جنہوں نے سماجی میڈا پر تنقید کے خوب نشتر چلائے
https://www.instagram.com/p/C0ka-IrNtjz/?utm_source=ig_embed&ig_rid=3b78c815-9e70-4cd9-b4f9-8c5a9c4ca0f6&img_index=2