تمام تر مشکلات کے باؤجود پاکستان کی جونیئر ہاکی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئےجونیئر ہاکی ورلڈ کپ کےکوارٹر فائنلز میں جگہ بنالی ہے،کوارٹرفائنلزکل سے ملائیشیا کے شہر کوالالمپورمیں شروع ہونگے،ٹیم پاکستان فائنلز میں جگہ بنانے کیلئے بھر پور محنت کر رہی ہے اور ٹریننگ سیشنز میں بھرپور محنت کی جا رہی ہے، پیر کو ٹیم نے خوب ٹرینگ کی اور گول کرنے کی ڈرلزکیں، اس دوران گول کیپرز نے بھی پریکٹس کی الگ سے مشقیں کیں اس دوران پنالٹی شوٹ آوٹ پر بھی کام کیا گیا،کوارٹر فائنلز کا پہلا میچ ارجنٹائن اور جرمنی کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ بھارت اور نیدر لینڈز کے مابین ہوگا، تیسرا میچ فرانس اور آسٹریلیا کے مابین اور چوتھا کوارٹر فائنل پاکستان اور اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا
جونیئر ہاکی ورلڈ کپ پاکستان کوارٹر فائنلزمیں،اسپین سے ٹاکرا ہوگا
Date: