اسرائیلی پارلیمان میں اپوزیشن اتحاد کے لیڈریائر لیپیدنےنیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ اس وقت حکومت حالت جنگ میں ہے اور ہم روزانہ اپنے فوجیوں کا ماتم مناتے ہیں۔صیہونی حکومت کے سابق وزیراعظم اور اپوزیشن اتحاد کے سربراہ یائرلیپید نےکہا کہ نیتن یاہو کی خود غرضی ناقابل قبول ہےانہوں نے ایک خطرناک سیاسی مہم شروع کی ہے جس کا واحد مقصد اپنے آپ کو فلسطینی مزاحمت کے ذریعہ ہونے والی شکست سے بری کرنا اور دوسروں پر الزام لگانا ہے۔
نیتن یاہو استعفی دیں ،اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کا مطالبہ
Date: