امریکی صدر جو بائیڈن آئندہ مہینے بھارت کی ریپبلک ڈے کی تقریبات میں شرکت نہیں کریں گے۔ ایسا کہنا ہے امریکی میڈیا کا جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کا جنوری کے مہینے میں بھارت کا دورہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔جس کی وجہ سےبھارت میں چار ملکی کواڈ گروپنگ سمٹ بھی نہیں منعقد کی جائے گی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدرکے دورے کی منسوخی دراصل مغربی ممالک میں بھارت کے پھیلتے ہوئے انٹیلیجنس نیٹ ورک اورسکھ رہنماوں کے قتل کی مختلف سازشوں میں ملوث ہونا ہے۔بھارت ایک طرف مغربی ممالک کا اتحادی ہونے کا دعویٰ کرتا ہے جبکہ انہی ممالک کی سرزمین پر قتل کی کاروائیوں میں ملوث ہے
امریکا بھارت کشیدگی عروج پر،صدر جو بائیڈن بھارت نہیں جائیں گے
Date: