سائفرکیس میں بڑی پیش رفت،کیس کی کاروائی پرنٹ الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر نشر کرنے پرمکمل پابندی عائد

Date:

 آفیشل سیکریٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے بڑا حکم جاری کردیا اب پرنٹ الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پرسائفر کیس کی کوئی کاروائی نشر نہیں ہو گی ، پیمرا اور پی ٹی اے کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئیں،عدالت نے اپنےفیصلےمیں کہا کہ اگرہدایات کی کوئی بھی خلاف ورزی ہوئی تو اس پر آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت کاروائی ہو گی،عدالت نے احکامات دئے کہ پیمرا اور پی ٹی اے کوعدالتی حکم کی کاپی فراہم کی جائے تاکہ آئندہ خلاف ورزی نہ ہو،عدالت نےسائفرکیس کا ٹرائل ان کیمرہ کرنےکی پراسیکیوشن کی درخواست بھی منظورکی، اپنے فیصلے میں عدالت کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اورشاہ محمودقریشی کی فیملی مشروط طورپرموجود ہوگی تاہم شرط ہو گی کہ عدالتی کاروائی کو فیملی ممبران کسی جگہ بیان نہیں کریں گے،جبکہ ٹرائل کی کاروائی کے دوران پبلک موجود نہیں ہو گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران نے خلیجِ عمان میں ایک آئل ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی حکام کا کہنا...

صوبہ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں ہیضے کی وبا کے باعث 8 افراد جاں بحق

ضلعی افسر صحت عبدالغفار کھیتران نے بتایا کہ جاں...

چین کےبغیر پائلٹ جہاز جیو تیان نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز مکمل کر لی۔

چین کے خود تیار کردہ بغیر پائلٹ فضائی جہاز...