ملک میں عام انتخابات کب ہونگےالیکشن کمیشن آف پاکستان نے شیڈول جاری کر دیا جس کے تحت ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق20 سے 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے23 دسمبر تک امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کی جاے گی۔ 24 سے 30 دسمبر تک ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے اور 3 جنوری 2024 کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہو گی۔الیکشن کمیشن 11 جنوری کو اپیلوں پر اپیلیٹ اتھارٹی کے زریعےفیصلے کرے گی۔ اور 15 جنوری کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی