ایک امریکی شہری نے چترال میں مارخور کی ٹرافی ہنٹنگ کیلئے مہنگی ترین بولی لگائی جو کامیاب ہونے پر انھوں نےمہنگے ترین شکارکرنھے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہےتفصیل کے مطابق امریکی شہری نے مارخور کے شکار کا پرمٹ ٹیکس سمیت 2 لاکھ 32 ہزار امریکی ڈالر میں حاصل کیا ۔ذرائع نے بتایا کہ امریکی شہری نے مارخور کے شکار کا پرمٹ اکتوبر 2023 میں بولی کے ذریعے حاصل کیا تھا۔اس سے قبل ایک امریکی شہری نے 2 کروڑ 20 لاکھ پاکستانی روپے کی بولی لگا کر چترال میں مارخور کا شکار کیا تھا جبکہ استور میں مارخور کے شکار کے لیے ایک لاکھ 86 ہزار ڈالر کی رقم ادا کی گئی تھی۔