قانون ہاتھ میں مت لینا، کارروائی ہوگی، وزیراعظم نےخبردارکردیا

Date:

صوابی  میں غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ میں طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھاکہ ملک میں 8 فروری کو انتخابات ہوں گے، مجھے کوئی مسئلہ نہیں کہ ملک میں کوئی بھی لیڈر پاپولر ہو جائے، اگر مقبولیت بہتر ڈلیوری میں تبدیل نہیں ہو تو وہ تباہی میں تبدیل ہو جاتی ہے انھوں نے کہا ریاست کا نظام قانون اور آئین کے مطابق چلتا ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف ریاست آئین کے تحت اقدامات کرتی ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ امن و استحکام ہماری اولین ترجیح ہے، ریاستی اداروں پر حملہ ہر ملک میں جرم ہے، معاشرے میں مختلف طبقوں میں تصادم غلط ہے، جمہوریت مختلف مدارج طے کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے، جمہوریت اور حکومت کا جائزہ کارکردگی کی بنیاد پر ہونا چاہیے، دنیا میں پارلیمانی نظام نے بتدریج طاقت حاصل کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...