پولیس ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے پولیس کے مطابق حملے کے وقت سابق چیف جسٹس گھر پر موجود تھے تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے، پولیس کے مطابق دستی بم کے حملے کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا ،جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے۔پولیس حملے کی تحقیقات کر رہی ہے