الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 175 سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن میں رجسٹر ہیں جن میں پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف کے نام پر اور پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی پالیمنٹیرئینز سابق صدر آصف علی زرداری کے نام پر رجسٹرڈ ہے، پی ٹی آئی سابق چیئرمین عمران خان کے نام پر رجسٹرڈ ہے، جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے نام پر پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت کے نام اوربلوچستان عوامی پارٹی عبد القیون بزنجو کے نام پر رجسٹرڈ ہے، عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کے نام پراورعوامی نیشنل پارٹی صدر اسفند یار ولی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق بی این پی اختر مینگل کے نام نیشنل پارٹی عبد المالک کے نام اور قومی وطن پارٹی چیئرمین آفتاب شیرپاؤ کےنام پررجسٹرڈ ہے،الیکشن کمیشن کےمطابق جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کےنام مسلم لیگ فنکشنل پیرصبغت اللہ راشدی پیرآف پگارا،تحریک لبیک سعدرضوی ،پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین چیئرمین پرویزخٹک، استحکام پاکستان پارٹی صدر عبدالعلیم خان متحدہ قومی موومنٹ کنوینر خالد مقبول صدیقی اور نیشنل ڈیموکریٹکگ موومنٹ صدر محسن داوڑ کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔
الیکشن کمیشن میں 175 سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ، فہرست جاری
Date: