گلگت بلتستان،کرائے کے بلڈنگز میں قائم تمام سرکاری دفاترسول سیکرٹریٹ کمپلکس جٹیال منتقل

Date:

چیف سکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی کوششوں سے گلگت بلتستان میں کرائے کی بلڈنگوں میں رہنے والے سکریٹریٹ کے محکموں کو سول سکریٹریٹ کمپلیکس جٹیال منتقل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان سکریٹریٹ کئی محکمے سرکاری عمارت کے عدم دستیابی کے باعث مختلف نجی عمارتوں میں کرائے پر دفاتر بنائے ہوئے تھے جس کی وجہ سے سالانہ کروڑوں روپے کرائے کی مد میں خرچ ہوتے تھے۔ ان تمام محکموں کو سول سکریٹریٹ گلگت بلتستان جٹیال کی نو تعمیر کمپلیکس میں منتقل کردیا گیا ہے۔ نویں تعمیر سکریٹریٹ کمپلیکس میں منتقل ہونے والے محکموں میں محکمہ اطلاعات، محکمہ آبپاشی، محکمہ معدنیات، محکمہ سیاحت و ثقافت، محکمہ ہائیر اجوکیشن، محکمہ قانون، محکمہ خوراک اور محکمہ جنگلات شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف سکریٹری اور ایس، ایم بی آر کے دفاتر بھی اگلے ماہ منتقل ہونگے۔ جبکہ کمشنر گلگت ڈویژن، محکمہ سوشل ویلفیر، محکمہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفاتر پہلے ہی سے جٹیال میں موجود ہیں۔ ان تمام محکموں کی منتقلی سے گلگت بلتستان کے عوام کو ایک ہی بلڈنگ اور چھت کے نیچے تمام سہولیات میسر ہونگی۔ تاہم عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ سکریٹریٹ کی دوسری بلڈنگ جو کہ زیر تعمیر ہے کو فوری طور پر تیارے کرکے دیگر سرکاری دفاتر کے حوالے کیا جائے تاکہ عوام کو ایک ہی جگہ پر انکے مسائل کا حل ملے۔ گلگت بلتستان اسمبلی، سپریم اپلیٹ کورٹ اور الیکشن کمیشن سمیت کئی اہم سرکاری دفاتر پہلے سے ہی جٹیال کے اسی کمپلیکس موجود ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پشاور ہائی کورٹ بار کا مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج بروز بدھ...

صبح سویرے پاکستان افغانستان زلزلے سے لرز اٹھے، شدت5. 6ریکارڈ

یورپین میڈیٹرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق ہندوکش ریجن افغانستان...

پاکستان سولر پینلز درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

برطانوی توانائی تھنک ٹینک "ایمبر" کی رپورٹ کے مطابق...