عام انتخابات 2024 کے لیے سیاسی جماعتوں ک تیاریاں جاری ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی گوجرانولہ ڈویژن سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشرہ بی بی کی دوست فرح گوگی کے سسر چوہدری محمد اقبال کوبھی پارٹی ٹکٹ جاری کردیاگیا ہے چوہدری محمد اقبال پی پی 68 گوجرانوالہ سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔چوہدری محمد اقبال گجر اس سے قبل بھی ن لیگ کے ہی ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور 2018 میں مسلم لیگ ن کی طرف سے پنجاب اسمبلی کیلئے سپیکر کے امیدوار تھے تاہم انہیں پرویز الہیٰ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا
فرح گوگی کے سسر کو بھی ٹکٹ مل گیا مگر کس بڑی پارٹی کا؟
Date: