پاک ایران بحری کمانڈروں کی ملاقات، خطے کی سلامتی کے تحفظ کا عزم

Date:

پاک بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل بلال نے تہران میں ایرانی بحریہ کےایڈمرل قادر سےملاقات کی اس دوران ایرانی بحریہ کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ دشمن اسلامی ممالک کےاتحاد سےسخت خوفزدہ ہیں،خطےکی سلامتی اور استحکام صرف علاقائی ممالک کے ذریعے ہی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ خدا کے فضل سے آج ہم ایران اور پاکستان کی بحریہ کے درمیان اعلیٰ سطح کے تعلقات اور تربیتی اور عسکری تعاملات کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔اس دوران پاک بحریہ کے کمانڈروائس ایڈمرل بلال نےکہا ہم خطے اور دنیا میں امن و استحکام برقرار رکھنےکےلئےاسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کےہمیشہ سے قدر دان ہیں۔اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان باہمی تعامل کی گہری تاریخی جڑیں موجود ہیں اور مجھے امید ہےکہ پاکستان کے بحری بیڑے کی موجودگی ہمارے اچھے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی۔ اس  دوران طرفین نے دونوں، ملکوں کی بحریہ کے مابین ہونے والی مشقوں کا بھی جائزہ لیا گیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام ہوں گے

 پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں پرنس...

اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے۔

اعلامیے کے مطابق پرنس کریم آغا خان کا انتقال...

میری والدہ کو میرے گھر میں شہید کیا گیا ، مشال ملک کاانکشاف

کشمیرکے اسیر حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ...