دونوں ممالک کے مابین اپنی نوعیت کے اہم ترین مشقوں میں حصہ لینے کیلےپاکستانی بحریہ کا ایک فلوٹیلا ایران کے جنوبی بندرگاہی شہر بندر عباس پہنچ گیا ہے۔ پاک بحریہ کے زرائع کے مطابق مددگار جنگی جہاز اور ژوب میری ٹائم سیکیورٹی بحری جہاز پر مشتمل پاکستانی بحری بیڑا امن اور دوستی کا پیغام دینے کے لیے بندر عباس پر لنگر انداز ہوا ہے۔
ہی
دونوں مسلمان ہمسایہ ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی توسیع اور بحری تربیت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا پاکستانی فلوٹیلا کے تین روزہ دورہ ایران کے مقاصد میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ دونوں ممالک کی بحری افواج آبنائے ہرمز کے قریب خلیج فارس کے پانیوں میں مشترکہ جنگی مشقیں کرنے جا رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی بحری جہاز متحدہ عرب امارات میں دبئی کی پورٹ مینا راشد پر پورٹ کال کے بعد ایران پہنچ گیا ہے
پاکستان اور ایران آبنائے ہرمز میں بحری مشقیں کریں گے
Date: