پاکستان اور ایران آبنائے ہرمز میں بحری مشقیں کریں گے

Date:

 دونوں ممالک کے مابین اپنی نوعیت کے اہم ترین مشقوں میں حصہ لینے کیلےپاکستانی بحریہ کا ایک فلوٹیلا ایران کے جنوبی بندرگاہی شہر بندر عباس پہنچ گیا ہے۔ پاک بحریہ کے زرائع کے مطابق مددگار جنگی جہاز اور ژوب میری ٹائم سیکیورٹی بحری جہاز پر مشتمل پاکستانی بحری بیڑا امن اور دوستی کا پیغام دینے کے لیے بندر عباس پر لنگر انداز ہوا ہے۔
ہی
دونوں مسلمان ہمسایہ ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کی توسیع اور بحری تربیت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا پاکستانی فلوٹیلا کے تین روزہ دورہ ایران کے مقاصد میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ دونوں ممالک کی بحری افواج آبنائے ہرمز کے قریب خلیج فارس کے پانیوں میں مشترکہ جنگی مشقیں کرنے جا رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی بحری جہاز متحدہ عرب امارات میں دبئی کی پورٹ مینا راشد پر پورٹ کال کے بعد ایران پہنچ گیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

صدرِ آصف علی زرداری نے اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹیز ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔

اس منظوری کے بعد ڈیوٹیز یکم جولائی 2020 سے...

تین ملکی ٹی 20 سیریزفائنل،پاکستان نے افغانستان کو75رنز سے شکست دے دی

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں محمد...

پنجاب میں سیلابی صورتحال، ضمنی انتخابات ملتوی

ملک میں جاری سیلابی صورتحال کے باعث پانی کی...

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس اکھاڑا بن گیا

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ایک...