اسرائیلی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ شہر حیفا کی تیل ریفائنریوں کے قریب زوردار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں تیل ریفائنریاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔تاہم صیہونی ریاست نے ابھی تک پہنچنے والے جانی و مالی نقصان کے بارے تفصیلات جاری نہیں کی ہے۔دھماکےکے بعد متعدد ریفائنریاں بند کر دی گئی ہیں۔ صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابھی تک دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ غاصب اسرائیلی حکومت کی وزارت برائے تحفظ ماحولیات نے دعویٰ کیا تھا کہ حیفا میں جو کچھ ہوا وہ ایک فیکٹری میں خرابی کی وجہ سے ہوا ہے۔صیہونی حکومت کے آگ بجھانے والے شعبے نے بھی دعویٰ یا ہے کہ حیفا کا دھماکا ایک ری ایکٹر میں ہوا ہے اور ابتدائی اندازوں سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ دھماکہ ری ایکٹر کے اندر دباؤ پیدا ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔
اسرائیل کے اہم شہر حیفا میں دھماکے،اسرائیلی تیل ریفائنریاں بند کر دی گئں
Date: