ملک میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں تیز،تینوں کمپنیوں نے بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع کردی

Date:

پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان، پاکستان پوسٹ فاونڈیشن اور نیشنل سیکورٹی پرنٹنگ کمپنی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کررہی ہیں ،ذرائع کے مطابق خصوصی فیچرز پر مبنی بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی جائے گی عام انتخابات میں واٹرمارک بیلٹ پیپرز کا استعمال کیا جارہا ہے،تینوں کمپنیاں 10 کروڑ،9 کروڑ اور 6 کروڑ بیلیٹ پیپرز پرنٹ کریں گی،اور مجموعی طور پر 25کروڑ بیلیٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔پہلے مرحلے میں بلوچستان کے انتخابی حلقوں کیلئے بیلٹ پیپر چھاپے جانے کا امکان ہے،اس کے بعد سندھ کے انتخابی حلقوں کے بیلٹ پیپر کی چھپائی ہوگی،بیلٹ پیپر کی چھپائی اور ترسیل کی حفاظت کیلئے فول پروف اقدامات کئے گئے ہیں اوربیلٹ پیپرز کی چھپائی اور رکھنے کی جگہ سیکورٹی تعینات کر دی گئی ہے زرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے بیلٹ پیپر کے حتمی نمونے دئیے جانے کے بعد بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی گئی،چھپائی کے دوران اگر بیلٹ پیپر کی کوئی شیٹ خراب پرنٹ ہوئی تو اسے الیکشن کمیشن کے نمائندوں اور سیکورٹی حکام کی موجودگی میں تلف کیا جائے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بھارت کے گودی میڈیا کاپاک سعودی دفاعی معاہدے سے متعلق جھوٹا بیانیہ ناکام

بھارت کے گودی میڈیا کا مکروہ چہرہ ایک بار...

آسام ریلوے دھماکا: عسکری تخریب کاری اور بھارتی عدم استحکام

گزشتہ رات بھارتی ریاست آسام کے ضلع سیواساگر میں...

پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت سیکیورٹی خدشات کے باعث تاحال معطل

پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت سیکیورٹی خدشات...