اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے ترجمان اے این ایف کے مطابقکئے گئے7 کاروائیوں میں 155 کلو منشیات برآمدکرکے8 ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ہے ترجمان کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر کارگو آفس سے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 2 کلو ہیروئن برآمد کرکے ایک ملزم کوگرفتار کرلیا گیا۔ادھر بلوچستان کے علاقے کچلاک بائی پاس سے 102 کلو چرس برآمدکیا گیا پشاور کے کارخانو مارکیٹ سے 30 کلو چرس برآمد جبکہ جیل روڈ ہری پور میں دو ملزمان سے 14 کلو چرس برآمد کیا گیا۔
تیرہ اورکزئی سے 5 کلو چرس برآمد۔
پیر ودھائی موڑ راولپنڈی میں تین ملزمان سے 1 کلو چرس برآمد۔
بحریہ ٹاؤن فیز فور راولپنڈی میں دو ملزمان سے 300 نشہ آور ایکسٹیسی گولیاں برآمد۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
*ترجمان اے این ایف*
اے این ایف کا مل بھر میں کریک ڈائون بھاری مقدار میں منشیات برآمد
Date: