پاکستان اور ایران کے مفادد میں ہے کہ وہ تعلقات بحال کرنے کیلئے اقدامات کریں نگران وزیر اعظم

Date:

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزارت خارجہ نےممبران کو 16 جنوری کو پاکستان پر ایرانی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔اجلاس میں حملے کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ردعمل کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کابینہ نے افواج پاکستان کی اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔جس نے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا جواب دیا اور اس سلسلے میں پوری حکومتی مشینری نے متحد ہو کر کام کیا۔اس دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان قانون کی پاسداری کرنے والا اور امن پسند ملک ہے اور وہ تمام ممالک بالخصوص اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران دو برادر ممالک ہیں اور ان کے درمیان تاریخی طور پر برادرانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات ہیں جن میں احترام اور محبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے کہ وہ تعلقات کو بحال کرنے کے لئے اقدامات کریں جو 16 جنوری 2024 سے پہلے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ اس سلسلے میں پاکستان ایران کی جانب سے تمام مثبت اقدامات کا خیرمقدم کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران میں صہیونی موساد کے مبینہ جاسوس کو سزائے موت دے دی گئی

ایران میں اسرائیلی  خفیہ ایجنسی  موسادکے مبینہ جاسوس کو...

پاکستانی جہازوں کے لیے آبنائے ہرمز کھلی، ایران کی وضاحت

کراچی میں ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسیٰ زادہ ...

ایران پر حملہ درست فیصلہ تھا، ہم اپنے شیڈول سے آگے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے...

علی لاریجانی کی شہادت پر پاسدارانِ انقلاب کا سخت ردعمل، خون رائیگاں نہ جانے دینے کا عزم

تہران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب ...