حکومت پاکستان کا اہم اقدام، سی پیک متبادل روٹ کیلئے رقم مختص، یہ روٹ کہاں سے گزرے گا؟

Date:

پاکستان کا تیسرا متبادل سی پیک روٹ جس سے چین کی سرحد تک 350 کلومیٹر کا فاصلہ کم کیا جائے گا، انتہائی اہم منصوبے کیلئےوفاقی حکومت نے45ملین روپے جاری کر دئے ہیں۔آزاد کشمیر کے راستے گوریکوٹ استور تا شغرتھنگ سکردوروٹ نیا کوریڈور روٹ ثابت ہوگا، نیا کوریڈور سرحد عبور کرنے کے بعد یارقند چین، جی بی کے ضلع شگر،سکردو اور استور کے اضلاع کو مظفرآباد سے منسلک کرے گا نیشنل ہائی وے اتھارٹی تعمیراتی شونٹر ٹو رٹو 12.7کلومیٹر لمبی ٹنل کے لیے کام کر رہی ہے۔کیل سے شونٹر اورشونٹر سے گوریکوٹ سڑک کی لمبائی بالترتیب تقریباً 26.9 کلومیٹر اور 41.5 کلومیٹر ہے۔ یہ سڑک کیل، لوئر دومیل، ڈھکی ناکہ، کھوڑہ، چٹا کٹھا، اپر ڈومیل اور چٹیاں، نیلم آزاد جموں و کشمیر کے علاقے شونٹر اور استور جی بی کے علاقے مورچہ گریز، میرملک، رٹو،نصیر آباد، چھوگام، رحمان پور اور گوریکوٹ سے ملحقہ علاقوں سے گزرے گی، پروجیکٹ سائٹ استور سے تقریباً 65 کلومیٹر دور ہے،ادھر گلگت بلتستان کے عوامی حلقوں نے اس اہم قومی منصوبے اور دیرینہ مطالبے کو پورا کرنے پر وفاقی حکومت،تعاون کرنے والے قومی اداروں اور چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا شکریہ ادا کیا ہے، دوسری طرف وفاق حکومت کا کہنا ہے کہ استور شغرتھنگ پراجیکٹ اہم قومی منصوبہ ہے،جس کے لئے خطیر رقم مالیاتی بحران کے باوجود مختص کیا گیا ہے، منصوبے کی تکمیل سے علاقے کا مستقبل روشن ہوگا،تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوگا،اہم منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا،وفاقی حکومت کے مطابق شغرتھنگ منصوبہ فیز ٹو میں پاک چین شگر یارقند کوریڈور سے سرحدی علاقہ لنک کیا جائے گا۔اس روڈ منصوبے کی وجہ سے علاقےکےعوام کو سفری سہولیات میسئر ہوں گے،اور علاقے میں معاشی انقلاب برپا ہوگی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سکیورٹی فورسزکی خیبر پختونخوامیں کارروائیاں،بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13دہشتگردہلاک

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی...

سڈنی: بونڈی بیچ فائرنگ،ملزمان کی شناخت سے متعلق ابتدائی تفصیلات سامنے آ گئیں

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل بونڈی بیچ پر...

آسٹریلیا:سڈنی میں مسلح افراد کی فائرنگ،12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میںدہشت گردی کا واقعہ پیش...

میاں جاوید لطیف کا دعویٰ: فیض حمید کے ساتھ دو حاضر سروس بریگیڈیرز کو بھی سزا ہوئی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید...