اجلاس میں سات نکاتی ایجنڈے پر غور یوگا۔ وفاقی کابینہ کل ایف بی آر کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے نظام کی منظوری دے گی۔ایس ایم ای بنک کے صدر کی مدت ملازمت میں توسیع کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے اس کےعلاوہ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی بورڈ کے ممبرز کی تعیناتی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ شہید زوالفقار بھٹو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تعیناتی کے لئے سرچ کمیٹی کے قیام کی منظوری بھی دی جائے گی اورکابینہ ای سی سی اور سی سی ایل سی کےفیصلوں کی توثیق بھی کرے گی
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
Date: