کراچی میں جاری زیڈ کے بی سندھ پریمیئر لیگ کا پہلا میچ حیدرآباد بہادرز نے جیت لیا۔حیدر آباد بہادرز نے کراچی غازیز کو31 رنز سے شکست دیدی۔حیدرآباد آباد بہادرز نے پہلے کھیلتے ہوئے چھے وکٹوں پر 189 رنز اسکور کئے۔سلمان علی آغا 73 اور محمد فیضان 54 رنز بناکر نمایاں رہے۔عمران خان سینئیر اور زاہد محمود نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں190 رنز ہدف کے تعاقب میں کراچی غازیز کی پوری ٹیم 158 رنز پر پولیئن لوٹ گئی۔ محمد اخلاق 66 اور صاحزادہ فرحان 38 رنز بناکر نمایاں رہے۔انور علی نے تین، مہران ممتاز اور آصف علی چانڈیو نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں
زیڈ کے بی سندھ پریمیئر لیگ کا پہلا میچ حیدرآباد بہادرز نے جیت لیا
Date: