ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ایران میں 9 پاکستانیوں کےقتل پرشدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئےکہا ہےکہ ایران میں پاکستانیوں کا قتل ہولناک واقعہ ہے، پاکستان اس واقعے کی پُر زور مذمت کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی حکام ایرانی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، اسپتال میں زخمیوں کا علاج بھی کیا جا رہا ہے، سیستان بلوچستان میں پاکستان کے قونصلر جنرل نے اسپتال کا دورہ کرکے زخمیوں کی عیادت کی ہے اور ایرانی حکام سے بھی بات چیت کی ہے،ایران میں پاکستان کا سفارتخانہ میتوں کو جلد وطن واپس لانے کی کوشش کرے گا۔
ایران میں 9پاکستانیوں کا قتل ہولناک اقدام ہے، پاکستانی دفتر خارجہ
Date: